تربت میں سیاست، وطنی دوستی اور قوم پرستی کو فتح حاصل ہوئی ہے، جان محمد بلیدی

تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں سیاست، وطنی دوستی اور قوم پرستی کو فتح حاصل ہوئی ہے، شاندار کامیابی نوجوانوں سیاسی کارکنوں کی سیاسی و فکری جدوجہد کا ثمر ہے،نوجوان کونسلرز پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لئے سیاسی طور پر اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار تربت کارپوریشن کے دوسرے مرحلے میں شاندار کامیابی پر کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، ریجنل سکریٹری واجہ ابوالحسن، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، مشکور انور، ڈاکٹر نور محمد بلوچ اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ انھوں نے کھاکہ مکران، آواران اور دیگر اضلاع میں نیشنل پارٹی کی کامیابی عملا سیاست کی فتح اور کرپشن مافیا اور پیسے کی شکست ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے پیسوں کو ٹھکرا کر قوم و وطن دوستی اور منصفانہ سیاست و جدوجہد کا انتخاب کیا ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کامریڈ شپ کو فروغ دیں اور سیاست میں وابستگی اور شعور آبیاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ میں نیشنل پارٹی کو بھرپور کامیابی حاصل ہوئی ہے نیشنل پارٹی اپنے اتحادی ساتھیوں کے مشاورت سے تربت کارپوریشن اور ضلع کونسل میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آواران میں حکومت کو شکست دینا آسان کام نہیں تھا لیکن سیاسی کمٹمنٹ اور جدوجہد کے بدولت نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے وزیر اعلی بلوچستان کو شکست دیا۔ انہوں نے کارکنوں اور کونسلران کا شکریہ ادا کیا جھنوں نے سخت فی فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے