بی این پی مینگل کے ساتھ ریکوڈک سے متعلق معاملات حل ہو گئے ہیں : اعظم نذیر تارڑ کا دعویٰ
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی این پی مینگل کے ساتھ ریکوڈک سے متعلق معاملات حل ہو گئے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مینگل کا موقف ہے کہ اس بل کو صرف ریکوڈک تک محدود کریں، ترمیم وہ لا رہے ہیں اور ہم ان کو سپورٹ کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ سرداراختر مینگل سمیت اتحادی جماعتوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل کے معاملے پر رابطے میں ہیں، مینگل کو ریکوڈک معاہدے پر تحفظات نہیں ہیں، وہ غیرملکی سرمایہ کاری بل کو صرف ریکوڈک تک چاہتے ہیں۔