آئندہ انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوگی، حب کے عوام نے ووٹو ں کے ذریعے فیصلہ دے دیا ہے،جام کمال خان

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلی بلو چستان نواب جام کما ل خان عالیانی نے کہا ہے کہ حب کے عوام نے ریفرنڈم ہما رے حق میں دیا ہے،آئندہ انتخابات میں حب میں نئی تاریخ رقم ہوگی، حب کے عوام نے ووٹو ں کے ذریعے فیصلہ دے دیا ہے ہما رے بلد یاتی امیدواروں کو 11ہزار ووٹ جبکہ مخالفین کے امیدواروں 10ہزار ووٹ ملے فرق صرف سیٹو ں کا ہے،مخالفین نے فلڈ کے راشن، زمینداروں کے گندم کے بیج کو استعما ل کیا گیا اور پیسوں کی سیا ست بھی کھل کر کی گئی ہے ان خیا لات کااظہا ر انہو نے حب الیکشن آفس کے آمد پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کی نو اب جام کما ل خان نے کہا کہ حب کے عوام نے ہمیں جو عزت بخشی ہے جس کے ہم شکرگزار ہوں اور کامیاب امیدوار سمیت پارٹی کے تمام دیگر امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں ہمارے پارٹی کے نمائندوں نے گیارہ ہزار ووٹ حاصل کیئے جبکہ مخالفین نے دس ہزار ووٹ حاصل کیے جس سے انفرادی طور پر واضع ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے پارٹی نے جیت لیاہے سیٹ کے حوالے سے انہیں بلکل برتری حاصل ہے لیکن چھ سے سات بڑی بڑی پارٹیوں نے ملکر بھی جو ووٹ بینک بنایا اسکے برعکس ہماری نمائندوں کے ووٹ بینک اکثریت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ان گیارہ ہزار ووٹرز کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لئے حب میں پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ نو جوان قیادت کو بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتار رہے ہیں مخالفین کا ہر میدان میں مقابلہ کرنے کے لئے ہم نے کمر کس لی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈز وزیر بلدیات کی ایماء پر تس طرح بنائے گئے کہ کوئی وارڈ صرف 80 ووٹرز پر مشتمل تھا تو کوئی 4000 ووٹرز پر بنائے گئے جس کے ذریعے سرکاری مشینری نے مخالفین کو فائدہ پہنچایا جبکہ ووٹر لسٹوں میں بھی ایسی تبدیلیاں کی گئیں کہ تیک وارڈ کے ووٹرز کو دوسرے وارڈز میں منتقل کیا گیا علاوہ رولز و ریگولیشن کے تحت جس الیکشن کو ہونا چائیے تھا اس طرح نا ہوابلدیاتی الیکشن کے دن وزیر بلدیات کے صاحبزادے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز میں سرفہرست تھے وہ سیاسی طورپر نابالغ ہیں سیاست کو سمجھنے کیلئے وقت لگے گا لسبیلہ کے عوام نے دیکھا سیلاب کے مشکل وقت میں ہم عوام کے درمیان میں تھے آج بھی لسبیلہ بھر میں سیلاب سے بہہ جانے والے بریجز ویسے کے ویسے ہیں جبکہ ان اتحادیوں کے پاس وفاقی اور صوبائی مختلف نشستوں پر برسر اقتدار میں ہیں لیکن پھر بھی ترقیاتی منصوبے کئی نظر نہیں آتے۔ ایک سوال کے جواب میں جام کمال خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہمارے خلاف قائم کئے گئے اتحاد کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے مخصوص نششتوں کی تقسیم پر ہی یہ اتحاد تقسیم ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے