گھریلو صارفین کوگیس نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پشتونخواء میپ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گیس پریشر کمی کے مسئلے کو حل کیا جائے، گھریلو صارفین کوگیس نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی طفل تسلیاں قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی ہزارہ ٹاؤن، کرانی، بروری، پشتون باغ اول، پشتون باغ دویم، ہزار گنجی،دیبہ، ترخہ ہدہ علاقائی یونٹوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے مذکورہ بالا علاقوں کے مکینوں کو گیس کی بندش اور پریشر کی شدید کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے بارہا سوئی سدرن گیس کمپنی کے متعلقہ حکام کو شکایات کرنے اور ان کی جانب سے صرف طفل تسلیوں سے کام لیا جارہا ہے لیکن عملی طور پر کسی بھی علاقے میں عوام کو گیس کی درست پریشر کے ساتھ فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کے باعث عوام سراپا احتجاج ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے شدید سردی میں بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے اکثریت علاقوں میں شہریوں صارفین کوگیس میسر نہیں۔ صوبائی اسمبلی میں بیٹھے اراکین سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام اس عوام دشمن اقدام کیخلاف آواز اٹھانے احتجاج کرنے کی بجائے چپ سادھ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ شہرکے تمام علاقوں میں گیس کو درست پریشر کے ساتھ بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات صورتحال سے نجات حاصل ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے