مستونگ، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پولنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل پولنگ صبح 8 بجے ہوگی
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پولنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل، پولنگ آج 14دسمبر 2022 کو صبح 8بجے شروع ہوگی۔ ضلع کے 27 یونین کونسلوں کے کسان لیبر خواتین اور نان مسلم کے ٹوٹل 135 مخصوص نشستوں کیلئے ٹوٹل 294 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ضلع بھر میں 28 پولنگ اسٹیشن قائم کردئے گئے ہیں۔جن میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے۔پولنگ اسٹیشنز میں موباہل کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔116 خواتین،،87 کسان،74 ورکر اور 17 غیر مسلم مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے خواتین کے 6مخصوص نشستوب کیلئے 15 خواتین امیدوار، کسان کے 1 نشست کیلئے 6، ورکر کے 1 نشست کیلئے 9 نان مسلم کے ایک سیٹ کیلئے 3 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اور پولنگ سامان تمام متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں میں پہنچا دی گئی ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر سکورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کئے گئے۔