قلات، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئےتین جماعتی اتحاد
قلات(ڈیلی گرین گوادر) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی کاتین جماعتی اتحاد ہوگیا۔ سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمدزئی ڈسڑکٹ چیئرمین کے لئے تین جماعتی اتحاد کے امیدوار ہونگے وائس چیئرمین جمعیت سے ایک میل کونسلر بھی جمعیت کا ہوگا جبکہ نیشنل پارٹی کو ایک میل کونسلر ملے گی تین جمارعتی اتحاد کا مشترکہ پریس کانفر نس میں اعلان۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر پرنس آغا عرفان کریم احمدزئی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر آغا فضل الرحمن شاہ جنرل سیکرٹری سردارزادہ میر سعیدجان لانگو نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی عبداللہ جان نے پرنس آغاعرفان کریم کی رہائش گاء پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قلات کی عوام کی وسیع تر مفاد میں تینوں پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے اتحاد کیا ہے ہم الیکشن میں تینوں پارٹی کسان لیبر اور خواتین کے نشستوں پر باہمی فیصلہ سے آگے بڑھ کر اپنے کونسلروں کو کامیاب کرینگے اور اس کے علاوہ تیسرامرحلہ کے چیئرمین کے لئے آغا عرفا احمدزئی اور وائس چیئرمین جمعیت علماء اسلام کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے قلات کا استحصال کیا جارہا منتخب ہوکر قلات کی عوام کو حقوق دلائینگے۔