صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ضلع مستونگ کے دورے کے موقع پر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائینے کے دوران کہا اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع مستونگ اور خضدار زون کے اعلیٰ انجینئر آفیسران بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ضلع مستونگ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام نے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے یہ واضح ہدایات دیں کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی قیادت میں ترقی اور بالخصوص مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاے جا رہے ہیں صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے