ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ گئی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ گئی۔بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وزرا نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔سردار اختر مینگل نے وزرا کو اہم حکومتی امور پر بائیکاٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے میں ترامیم تک حکومتی امور سے دور رہیں۔
دوسری جانب پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کے وزرا کا اجلاس ہوا اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اجلاس میں ریکوڈک بل میں ترامیم تک کابینہ کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کو محروم نہیں ہونے دیا جائے گا۔