بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات کا رکارڈ طلب کر لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے تحریک انصا ف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے فریقین کو پیشی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالحمید بلوچ نے سینیٹراعظم سوا تی کیخلاف درج 2 مقدمات کے خاتمے کی درخواست کی سما عت کی اعظم سواتی پر نئے مقدمات کے خاتمے کے حوا لے سے درخواست انصاف لائرز کی جانب دائر کی گئی تھی سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل نے بتایاکہ ان پر پہلے 5 ایف آئی آرز تھیں،جسٹس ہاشم کاکڑ کے حکم پر بلوچستان میں درج مقدمات ختم ہوئے عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس طرز کے نئے مقدما ت درج نہ کئے جائیں مقدمات ختم ہونے کے بعد پرانی تاریخوں میں 2 نئی ایف آئی آرز سامنے آگئیں درخواست گزار نے عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کا رکارڈ طلب کرنے کی درخواست کی کہ تمام ایف آئی آرزسامنے آنے کے بعد خاتمے کا حکم دیا جائے عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات کا رکارڈ طلب کر لیا اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے