بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں چمن میں گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں افغان فورسز کی جانب سے چمن میں گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی جانب سے گزشتہ روز چمن میں افغان فورسز کی جانب سے گولہ باری کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی درخواست کی گئی جس پر ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے