بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سوالات وزراء کی عدم موجودگی پر موخر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے کے سوالات نمٹا دئیے گئے جبکہ میر عارف جان محمد حسنی کی جانب سے دریافت کئے گئے سوالات متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر موخر کردئیے گئے۔