پاپولیشن ویلفیئر آفیسران کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان، سیکرٹری کے تبادلے کا مطالبہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکڑیٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کے تمام آفیسران بشمول ڈائریکڑ جنرل نے سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف غیر معینہ مدت تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کوڈائریکڑ جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مصطفیٰ نے محکمے کے افسران کی ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سیکریٹری پاپولیشن یاسر خان کے غیر قانونی اقدامات جن میں ڈی جی آفس کو مکمل طور پر مفلوج کیا جانا شامل ہے کی شدید مذمت کی اور کہا گیا کہ اس سیکریٹری کے غیر قانونی اقدامات جن میں ڈی جی آفس کی گاڑیوں کے ٹریکرزکو غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنا، آفیسران کی غیر قانونی قبل از وقت تبادلے، ڈائریکڑ جنرل آفس کا غیر قانونی طور پر تمام مالیاتی اختیارات کا ضبط اور غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام افسران نے کہا کہ موجودہ سیکر ٹری کے تبادلے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ڈائریکٹر جنرل آفس اور اسکی تمال ذیلی دفتروں میں سیکریٹری کا تبادلہ ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایپکا کے دونوں یونٹس نے آفیسران کے قلم چھوڑ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اور سیکریٹری کے ماورائے قانون اقدمات کی مذمت کی۔