ہرنائی، شاہرگ میں ایک شخص قتل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک کمرے سے محمد انور نامی شخص کی لاش ملی جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ لیویز نے شک کی بنیاد پر مقتول کے ساتھ رہنے والے شخص صدام حسین کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے پستول اور دو گولیاں برآمد کرلیں۔ لیویز حکام نے ملزم سے تفتیش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔