کوئٹہ، پولیس حراست کے دوران 1شخص نے خود کشی کرلی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس کی حراست میں ملزم نے تھانے میں خود کشی کرلی لواحقین کا پولیس پر قتل کرنے کا الزام تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے گوالمنڈی تھانے میں زیر حراست ملزم میر احمد عرف غٹ ماما نے باتھ روم میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو یکم دسمبر کو منشیات فروشی کے الزام میں کاسی قبرستان سے حراست میں لیا گیا اور وہ خود بھی نشے کا عادی تھا۔دوسری جانب میر احمد کے لواحقین نے پولیس پر دوران حراست ملزم کو ہلاک کر نے کا الزام لگاتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے