چمن، افغان فورسز کی گولہ باری سے 5 پاکستانی شہری جاں بحق،16زخمی
چمن(ڈیلی گرین گوادر)افغان فورسز کی گولہ باری سے 5 پاکستانی شہری جاں بحق،16زخمی بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سرحد پار افغان فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔چمن پولیس کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی سویلین آبادی پر فائرنگ کی اور گولے داغے جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 15 نومبر کو بھی چمن میں افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے جس کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔