وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اور راکٹ باری پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد و رہنمائی فراہم کریں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبدا لقدوس بزنجو نے سرحد پار سے فائرنگ اور راکٹ باری کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ امید ہے وفاقی حکومت سفارتی سطح پر اس مسئلہ کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ چمن کے متاثرہ شہریوں کو بھرپور معاونت فرہم اورسول ڈیفنس کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد و رہنمائی فراہم کریں۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے سیکریٹری صحت کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے