نااہل کرپٹ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک روز بروز بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے، قاسم سوری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کو تباہی اور ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد حل جنرل الیکشن ہے امپورٹڈ حکومت شکست کے خوف سے جنرل الیکشن سے بھاگ رہی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ژوب میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے الیکشن کراؤملک بچاؤ مہم کا آغاز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی چوریاں، کرپشن کے کیسز اور تجوریاں بھرنے کی خاطر ملک تو تباہ او مقروض کرکے ڈیفالٹ کی طرف لے گئے ہیں ان نااہل کرپٹ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک روز بروز بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے پاکستان کو بچانے کو واحد حل جنرل الیکشن ہے جنرل الیکشن کے بعد منتخب حکومت پر بین الاقوامی اداروں کا اعتبار بڑھے گا ملکی معیشت کو سنبھالا دیں کر ڈیفالٹ سے بچایا جا سکے گا بعدازاں قاسم خان سوری کی قیادت میں ژوب کی معروف قبائلی و سیاسی سماجی شخصیت لعل گل خان کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جلسے کی شکل میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی قاسم خان سوری نے مزید کہا لعل گل خان کاکڑ ایک باکردار اور معتبر شخصیت ہے انکی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی جلسے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، باری بڑیچ، نور خان خلجی، ملک نصیب بیٹنی، اکرم ترین، داود مندوخیل، اختر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے