ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے، صادق سنجرانی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنا ہے جبکہ میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں خود پارلیمنٹ کا کسٹوڈین ہوں، چاہتا ہوں لوگ پارلیمنٹ میں ہوں، نئے آرمی چیف کی تقرری خوش آئند ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، اسیمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے، اس میں ہمارا جو کردار ہوگا ہم ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے