سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحٰہ کا ایل او سی کا دورہ

آزادکشمیر (ڈیلی گرین گوادر)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نےوفد کے ہمراہ کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے۔حسین ابراہیم طحہٰ مظفرآباد پہنچے تو صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردارتنویرالیاس نے ان کا خیرمقدم کیا۔ایوان صدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اوآئی سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دنیا کی توجہ کشمیرکی جانب دلانے کیلئے یہاں آئے ہیں۔حسین ابراہیم طحہ نے کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی مظالم کے شکار کشمیری خاندانوں سے ملاقات کی۔ یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے