ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع میں ترقی اورخوشحالی آئے گی ، ڈاکڑ عتیق الرحمن شاہوانی
(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکڑ عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ ضلع لورالائی میں شامل روڈز اور بلڈنگ انفراسٹرکچر کی بروقت تکمیل کے عمل کو مزید بہتر اور تیز کیا جاے ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں،ڈپٹی ڈاہریکٹر لوکل گورنمنٹ کلیم اللہ ایکسین بی انیڈ آر،،ڈپٹی ڈاہر یکٹر واٹر منجمنٹ محمدانور،ایس ڈی او ایریگشن احمد شاہ، ایس ڈی او بی انیڈ آر عبد القیوم کبز ئی،چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی محمد علی ہزارہ، نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بر یفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی مشنر لورالائی ڈاکڑ عتیق الرحمن شاہوانی نے اجلاس سے مزید کہا کہ منصوبوں پر سست روی اور میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ضلع لورالائی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلعے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا شاہراہوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگیانہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام کاضلعیکی معاشی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ہے مواصلاتی نظام میں بہتری سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی جال بچھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ضلعے کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔