بلوچستان میں نااہل صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچارہیں، رحمت صالح بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں نااہل صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں اور بدانتظامہ کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار اور بے چینی کا شکار ہیں مکران خصوصا بلوچستان کا واحد روزگار کے زرائع بارڈر کے کاروبار کو وزراء اور چند گماشتوں کے تابع اور عیاشیوں کا زرئعہ بنا کر سرحدی علاقوں کے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے پروم جیرک بارڈر کو عوامی احتجاج پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے لیکن پنجگور انتظامیہ کی غلط کاریوں اور من پسند لوگوں کو نوازنے کے سبب پروم کے عوام شدید بی چینی کا شکار ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار رحمت صالح بلوچ نے تحصیل پروم تحصیل کابینہ کے عہدیداروں سے گفتگو۔ وفد میں تحصیل نائب صدر۔ حاجی سْلیمان ڈپٹی جنرل سیکٹری غلام سرور نو مْنتخب کونسلر عبدالخالق بلوچ اور دیگر لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک عوام دوست جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام کو کسی صورت تہنا نہیں چھوڑے گی نیشنل پارٹی ہر مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی سرحدی بارڈر ٹریڈ عوام کی روزگار کا واحد زریعہ ہے جہاں عوام محنت مزدوری اور بارڈر پر چھوٹے موٹے کام کرکے اپنا گزر بسر اور اپنے گھر کے چھولا چلاتے ہیں لیکن افسوس موجودہ سلکٹید نااہل صوبائی حکومت اور انکے وزراء نے اپنی زاتی مفادات اور بھتہ خوری کیلئے بارڈر ٹریڈ کے کاروبار عوام کیلئے اتنا مشکل بنا دیا ہے کہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں عوام کی انکھوں میں دھول جھوکنے کیلئے عوامی احتجاج پر پروم جیرک بارڈر کر چھ ماہ بعد کھول دیا گیا ہے لیکن پنجگور انتظامیہ نے وزراء کے کہنے پر بارڈر ٹریڈ کے کاروبار کو اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ علاقہ کے غریب اپنی ماضی کے محنت مزدوری سے مایوس خود کشیوں پر مجبور ہیں پنجگور انتظامیہ نے کاروبار کو آسان بنانے کے بجائے اپنی زاتی بیلنس بڑھانے کیلئے اتنی بھتہ وصولی کیلئے اتنے سسٹم بنایا گیا ہے کہ کاروباری لوگ اپنی روزی روٹی کمانے کے بجائے اپنے جیب سے بھتہ دینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ کی بدانتظامیہ سے کاروباری لوگ شدید معاشی بحران کا شکار نان شبینہ کا محتاج بن گئے ہیں نیشنل پارٹی پنجگور کے عوام اور کاروباری لوگوں کی مفادات کے برعکس کسی بھی انتظامیہ کی ں دانتظامی کو برداشت نہیں کریگی نیشنل پارٹی کاروباری لوگوں کی حقوق کا تحفظ اپنا سیسی فرض سمجھتی ہے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ نیشنل ہر مشکل ھھڑی میں انکے ساتھ کھڑا ہے