پی ٹی آئی رہنما کو اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر قید

ملتان(ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نوجوان کے اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو پانچ سال جبکہ دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ بہاولپور کی انسداد دہشت گردی ملتان کی خصوصی عدالت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود صابر نے میں فیصلہ سنایا۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بہاولپور کے رہنما علی گوہر پر شہری کو اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ کیس کا فیصلہ آتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔عدالت نے کیس میں نامزد 6 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے