ممکنہ برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اورریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے محکمہ پی ڈی ایم اے آفیسران کو ہدایات کی ہے کہ ممکنہ برفباری کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر کٹری نظر رکھی جاے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کیا جاے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے زیارت،مستونگ،چمن میں ہیوی لوڈرز بجہوائی جاے انہوں نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کرنے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ،و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے ممکنہ میں برفباری، بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں۔ زیارت اور دیگر علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔وزیر داخلہ کی امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ کے تمام ملازمین چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بر وقت چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم میں نے میں نے صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مستونگ 3ہیوء لوڈرز،زیارت 3ہیوی لوڈرز،اور چمن 2ہیوی لوڈرز بھجوائے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے