قوم کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے،سردارعبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے آواران میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قوم کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔ صوبائی وزیر مواصلات نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔وزیر موصلاات کی زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے۔ دہشتگردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ قوم کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے