عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا، نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور سیاستدان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہم وہ ہیں جنہوں نے ایٹمی دھماکے کیے، موٹر ویز بنائیں۔ ہم نے ملک کو بجلی کے بحران سے نکالا اور نئے منصوبے لگائے لیکن ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے۔انہوں ںے کہا کہ یہ جن کو کرپٹ کہتے ہیں ان کو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں اور یہ جھوٹے پراپیگنڈے کے بعد پھر اخباروں میں معافیاں مانگتے ہیں۔ اللہ نے ہمیں ہر جگہ سرخرو کیا اور اخبار ڈیلی میل نے بھی عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے جبکہ عمران خان کے خلاف الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں لیکن اب عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ، کرپشن، کمیشن کک بیکس ،فنڈز اور آفس استعمال کے الزامات لگائے گئے۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا اور پاکستان کا آج یہ حال کر دیا کہ غریب آدمی بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا۔ 2017 میں پاکستان بلندیوں کی طرف جا رہا تھا اور ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے