رانا ثناء کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ صرف بھڑکیں ماررہے ہیں، قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے،وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ صرف بھڑکیں ماررہے ہیں، پی ٹی آئی آنے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے 5مقدمات میں بری کرنے کے بعد سندھ پولیس کی طرف سے گرفتاری قابل مذمت ہے پارٹی رہنماوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اختر قرشی اور واحد گل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر مبین خلجی، عبدالباری بڑیچ،داود پانیزئی، عالم کاکڑ،سید صادق آغا، ادریس تاج،منورہ منیربلوچ اوردیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر اختر قریشی اور واحد گل نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی نے 5میں سے 4نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اسی طرح اقلیتی اور لیبر پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیاب ہونے والے پانچویں کونسلر اختر قریشی اور واحد گل نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اورپی ڈی ایم کے خلاف پوری قوم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پرمتحدہوچکی ہے امپورٹڈ حکومت نے سات ماہ کے دوران ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے گیس،بجلی کی قیمتوں میں گئی سو گنا اضافہ کیا جبکہ 100کلو آٹے کی بوری 5ہزار روپے سے بڑھ کر 11ہزار تک پہنچ چکی ہے اور عوام مہنگائی کے ہاتھوں دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملہ ہوالیکن پی ٹی آئی کی ایف آئی آرتک درج نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ نے پانچ مقدمات میں بری طرح کرنے کاحکم دیا جسکے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کرکے سندھ منتقل کردیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سوائی جب پارٹی کے ایک کارکن کے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے کوئٹہ آئے توانکی غیر مہذب ویڈیو بنائی گئی اور اعظم سواتی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے خلاف انہوں نے آواز بلند کی تو انکے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے یہ لوگ اقتدارمیں عوام کی خدمت کیلئے نہیں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے