دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آوران میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دھماکہ کے مقام پر امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک مذمتی پیغام میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ اس طرح معصوم شہریوں پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے،کم ہے۔شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی،پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیر داخلہ نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اورجان بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے