خضدار ، خسرہ کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق درجنوں متاثر

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار خسرہ کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق درجنوں متاثر ہیں، محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود اور متاثرین کا علاج کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ باجکی گرباء میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہیں دونوں فوت شدہ بہن بھائی اور احمد زہری کے بچے ہیں جب کہ سارونہ زگر کوہن میں بھی خسرہ سے ایک بچے کے جاں بحق اور متعدد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔باجکی گرباء میں محکمہ ہیلتھ نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصد یق کی ہے۔ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور وہ علاقے میں پہنچ کر وہاں کے متاثرہ افراد کا علاج کررہی ہیں سارونہ میں بھی محکمہ ہیلتھ کی طبی ٹیمیں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ خضدار ڈسٹرکٹ وسیع و عریض علاقوں پر مشتمل ہے اوریہاں شعو رو آگاہی کی کمی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں جب بچے خسرہ سے بیمارہوجاتے ہیں تو ان کے والدین یا خاندان کے لوگ رپورٹ نہیں کرتے ہیں جب انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے تب جاکر اطلاع ملتی ہے تاہم محکمہ ہیلتھ خضدار ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں متحرک ہے اور خضدار کے قرب و جوار اور دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج کی سہولت اور وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے