کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیاہے ٗمیر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیاہے اور بد عنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کراپنے منصب اورملک سے غداری کرتے ہیں۔ بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔کرپشن کا خاتمہبلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کامشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔بلوچستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی شفاف قیادت میں بدعنوانی کے تدارک کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جارہے ہیں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کوحکومت کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے بلوچستان کو مکمل طور پر کرپشن سے پاک، اقبال کے خواب اور قائد محمد علی جناح کی سوچ کا عکاس ہو گا۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے