ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر)بشیر احمد بڑیچ نے تربت میں منعقد "وال پینٹنگ ویک” کا افتتاح کردیا

تربت(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر)بشیر احمد بڑیچ نے جمعے کے روز ضلعی انتظامیہ کیچ اور محکمہ ثقافت کے اشتراک سے تربت میں منعقد "وال پینٹنگ ویک” کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ (ریوینیو) عقیل کریم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ (جنرل) تابش علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ثقافت ایاز ہاشم بزنجو، ایکسین بی اینڈ آر(بلڈنگ) عبدالقیوم رند، ایکسین بی اینڈ آر (روڑ)منیر احمد, ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالطیف دشتی،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر طارق سخی، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ مکرا نمحمد عبدوو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع کیچ قدیر لقمان، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی، پرنسپل گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت پروفیسر اکبر بلوچ،کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی سمیت سرکاری ملازمین،طلباء وطالبات سمیت آرٹ کے شعبہ سے وابستہ فنکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ نے دیگر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ نامور فنکاروں کی جانب سے بنائے گئے خاکے(sketch) میں پینٹ برش سے رنگ لگاکر "وال پینٹنگ ویک” کا باقاعدہ افتتاح کردیا.۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ نے” وال پینٹنگ ویک” کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے آرٹ کے شعبہ سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ہمارے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے عوام کو تفریح ملے گا اور ہمارے معاشرے میں منفی سوچ کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کی بے چینی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ضلع کیچ کے عوام کا تعلیم کے علاوہ آرٹ کے پیشے سے بھی بہت لگاؤ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ محکمہ ثقافت مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ اس دوران انہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ،غیر سرکاری اداروں سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ضلع کیچ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کرکے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔واضح رہے ضلع انتظامیہ کیچ اور محکمہ ثقافت کے اشتراک سے چلنے والا وال پینٹنگ کا یہ پروگرام ایک ہفتے تک جاری رہیگا جس میں ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن کے 40 کے قریب فنکار حصہ لیکر اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرینگے۔دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابقہ سینٹر محمد اسماعیل بلیدی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر طارق سخی،ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مکران محمد عبدوو اور عوامی حلقوں کی طرف سے آرٹ کے شعبے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کی بھرپور ستائش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے