پنجگور اور تربت کے درمیان سی پیک روڈ کے مختلف پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ناقابل سفر ہوگئے
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور اور تربت کے درمیان سی پیک روڈ کے مختلف پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ناقابل سفر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی عدم توجہی کی وجہ سے لشکران کور کے پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کے لیے راستہ بند ہو گیا ہے۔ سی پیک روڈ مکران کو کوئٹہ اور اور دوسرے شمالی علاقوں سے ملاتا ہے مگر سی پیک روڈ کے پل کے ٹوٹ پھوٹ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے ناقابل سفر بن گیا ھے علاقے کے ٹرانسپورٹرز اور عوامی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور تربت کے درمیان لشکران کور پل کی تعمیر اور مرمت کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکے۔