نوجوان نسل تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرے، میر محمدہاشم نوتیزئی
چاغی (ڈیلی گرین گوادر)وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر غلام ربانی نے انھیں ڈگری کالج کے مسائل پر تفصیلی بریفننگ دی۔ جس پر وزیر مملکت میر محمد ہاشم نوتیزئی نے جملہ مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔ دریں اثناء وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے مذکورہ کالج میں منعقد فٹبال ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور معاشرے میں پھیلی دیگر برے سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہوکر کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے طرف سے اسپورٹس ایونٹ کے لیے 50000 روپے اور کالج اسٹوڈنٹس کی ٹور کیلئے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ تقریب سے ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام ربانی اور بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی ترجمان میر محمد ابراہیم ریگی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان امن کے سفیر ھوتے ہیں نوجوانوں سے امید ہے کہ اچھے معاشرے کی تشکیل و ترویج کے لئے جہدوجہد کرینگے۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یار محمد مینگل،جنرل سیکرٹری وقار ریکی،ڈپٹی سیکرٹری ثناء بلوچ،ترجمان میر محمد ابراہیم ریگی،پی ایس فرحان ملازئی،شبیر مینگل،ایس ایچ او حنیف مینگل، پروفیسر میر احمد، پروفیسر عبد القیوم بڑیچ، پروفیسر عالم اقبال واب، پروفیسر محمد زاہد، پروفیسر محمد اشرف، پروفیسر اکرام اللہ، پروفیسر فضل محمد، کامریڈ قادر بلوچ، بابو عبد الودود، بابو فیض اللہ، پروفیسر فاروق شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔