ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد کرپشن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، آج پاکستان سےکرپشن کے ناسور کے خاتمے کے عزم کی تجدیدکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکلا کر کے معاشی انتظامی، تباہی کاباعث بنتی ہے، کرپشن سے ملک میں معاشرتی اقدار کے زوال اور شر پسندی کا خطرہ بڑھتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، 2013 سے 2018 تک ہمارے دورِ حکومت میں کرپشن کی شرح نیچےآئی، جس کی عالمی گواہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ریکارڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہی دور میں شفاف طریقے سےسی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، گزشتہ دور میں کرپشن کےجھوٹے الزامات لگا کرسیاست حریفوں قید کیا گیا، ہمارے ملک میں کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلیے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا۔