معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پراینٹی کرپشن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی قیادت میں ریلی کا انعقادکیا گیا ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سیدفاروق شاہ،ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد احمد گولہ،سرکل آفیسرمختیاراحمد بہرانی،اسسٹنٹ کمشنرزخادم حسین کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ خالد شمس،ارشد بزدار،عابد علی رند، مدثر حسین، تحصیلداران کامران رئیسانی مجیب الرحمان ساتکزئی،محبوب جتک،سید ذوالفقارشاہ،حاجی رحمت اللہ کھوسہ سیف اللہ منجھو اصغررند سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے ریلی ڈی سی آفس اللہ ہو چوک اور پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اورڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد احمد گولہ نے کہا کہ بدعنوانی سے انکار ہی ہماری کامیابی وابستہ ہے معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کرپشن کے خاتمے کے لیے آج دنیا بھر میں اینٹی کرپشن ڈے منایا جا رہا ہے یہ ناسور ہماری ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ یکجا طور پر اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف روز اول سے سرگرداں ہے ہمیں سماج کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جب تک ہمارے اندر سے کرپشن کا عنصر ختم نہیں ہوتا تب تک ہم کامیابی نہیں سمیٹ سکتے ہمیں کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ دین اسلام میں بھی اس عمل کی کوئی گنجائش نہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں ہمارے معاشرے کو رشوت دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمیں اس عمل کی روک تھام کے لیے آگے آنا ہوگا ہمیں سوچنا ہوگا کہ جس عمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرپشن نے پوری دنیا کو اپنی جھکڑ میں لے لیا ہے اب اس کے سدباب کے لیے ہم سب کو ہی آگے آنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ملک کو کرپشن جیسے ناسور سے پاک کر سکیں۔