عمران خان اگر مگر چھوڑیں، اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں : رانا ثنااللہ کا ٹوئٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اگر مگر چھوڑیں، اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثنا کا کہنا تھاکہ عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی ٹوٹتی ہیں تو ان کا الیکشن 90 دن میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان میں نے آپ کا کتنا انتظار کیا لیکن آپ نہیں آئے، آپ نے اسلام آباد میں جلسہ بھی نہیں کیا اور راولپنڈی چلے گئے۔رانا ثنااللہ نے عمران خان کو چیلنج دیا کہ میرا چیلنج قبول کریں، اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے، آپ کو پنجاب میں بھی بھرپور شکست سے دوچار کریں گے اور چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے