سنٹرل جیل کوئٹہ میں عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے سائیکاٹری کنسلٹیشن کلینک کی سروسز شروع ہوچکی ہیں ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ سنٹرل جیل کوئٹہ میں عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے سائیکاٹری کنسلٹیشن کلینک کی سروسز شروع ہوچکی ہیں جس کا دائرہ کار بتدریج صوبے کی دیگر جیلوں تک بڑھایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے یہاں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے جمعہ کے روز ان سے ملاقات کی اور بلوچستان میں جیل ریفارمز سے متعلق جاری منصوبوں اور اصلاح کے لئے جاری اقدامات سے متعلق آگاہ کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیل خانہ جات کے ملازمین کے ڈیلی الاؤنس کے اجراء کے لئے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس پر کام جاری ہے ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد جیل ملازمین کا یہ دیرینہ مطالبہ حل کر دیا جائے گا اس کے علاؤہ کوئٹہ میں جیل ملازمین کی ابتدائی تربیت کے لئے کمانڈنٹ ٹریننگ کا تقرر کردیا گیا ہے ٹریننگ سینٹر کے قیام کے لیے محکمہ جیل خانہ مناسب جگہ کا تعین کرکے اس کی سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے زریعے چیف منسٹر سیکرٹریٹ ارسال کرے تاکہ اس پر پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکے پارلیمانی سیکرٹری قانون نے کہا کہ جیل اور دارلامان میں مقید خواتین قیدیوں کو قانونی معاونت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عمل سہل اور مزید بہتر بنانے کیلئے ریفارمز ایکٹ پر کام کیا کررہا ہے اور معاشرتی اصلاح کے اس پہلو سے متعلق قانون سازی کے لیے کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن اور سول سوسائٹی کی متحرک تنظیموں کی مشاورت سے جامع قانون سازی کی جائے گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار میں ڈی سی آفس روڑ پر واقع موجودہ جوڈیشل لاک اپ سے متصل سرکاری اراضی کو جیل خانہ جات کے استعمال میں لاکر قیدیوں کو رکھنے کے لئے بیرکوں کی توسیع کی تجویز معقول ہے اس ضمن میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے رائے لی جائے گی تاکہ منصوبے کو قابل عمل بنایا جاسکے آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی نے جیل میں موجود خواتین قیدیوں کی فلاح معاونت کے لیے ذاتی حیثیت میں اٹھائے گئے اقدامات پر پارلیمانی سیکرٹری قانون ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کیا۔