بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر سینیٹراعظم سواتی کو رہا کردیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کردیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل نے تصدیق کی بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے جس کے بعد انہیں خصوصی جہاز کے ذریعے سندھ منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی پر درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے نے درخواست دائر کی ہوئی تھی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے