اے سی سریاب اور ایس پی کی جانب سے غیرقانونی طور پر ہماری تعمیرات گرانے کانوٹس لیا جائے،عبدالقیوم شاہوانی، خاور رحمن شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شاہوانی قبائل کے معتبرین عبدالقیوم شاہوانی، خاور رحمن شاہوانی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اے سی سریاب اور ایس پی کی جانب سے غیرقانونی طور پر ہماری تعمیرات گرانے کانوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جدی پشتی اراضی واقع موضع سادات ہزار گنجی میں واقع ہے جس میں سیٹلمنٹ اوران سیٹلمنٹ دونوں قسم کی زمین ہے 6دسمبر کو چیف سیکرٹری اور سینئر ایم بی آر کی ہدایت پر اے سی سریاب اور ایس پی سریاب نے کسی کی ایماء پر غیرقانون کام کرکے ہماری اراضیات پر واقع چاردیواری،مکانات اور مسجد کو بغیرکسی وجہ کے مسمار کردیا اوراخبارات میں جھوٹی خبر شائع کرائی گئی کہ لینڈمافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نےْ کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا کہ کچھ لوگ میاں غنڈی پارک کے نام پر موضع میاں غنڈی کی حدود سے باہر موضع سادات کی زمینوں پر قبضہ کی کوشش کررہے ہیں جوکہ نہ ہی میاں غنڈی پارک کی حدود ہے اورنہ ہی ہزار گنجی پارک کے سروے میں شامل ہے جس کے کے لئے ہم نے چیف سیکرٹڑی اورسینئر ایم بی آر کو دخواست بھی دی اورانہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ محکمہ جنگلات کو اسکے نوٹیفکیشن کے علاوہ عوام کی زمین پرقبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا لیکن اسکے باوجودچیف سیکرٹری اور سینئر ایم بی آر نے Demarcationکے بغیر ہماری زمینوں پر کارروائی کی جوکہ عدالت عالیہ بلوچستان کے لارجز بینچ کے حکم کی سراسرخلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان سیٹلمنٹ زمین پر صرف مقامی قبائل کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ لوگوں کو ہماری زمینوں پر قبضہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے سیٹلمنٹ کے نام پر مقامی زمینداروں کی حق تلفی کی جاری ہے اورلینڈمافیا کے لوگ کچھ مقامی ایجنٹوں کے ساتھ ملکرزمیندارں کی زمینوں پرقبضہ کرکے انکو مجبور کرکے انکی زمین کو کوڑیوں کے داموں اپنے نام کراکے پھرانہیں موضع جات میں سیٹلمنٹ کراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طورپر غیرقانونی طور پر ہماری تعمیرات گرانے کا نوٹس لیتے ہوئے اے سی سریاب اور ایس پی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے