ژوب، شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ دہی میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن
ژوب (ڈیلی گرین گوادر)ژوب شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ دہی میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کئی من ملاوٹ شدہ دودھ زمین پربہا کر ضائع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنرژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر محمدرمضان پلال اور اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ کاکڑ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑنے شیرانی بازار اور شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کے دکانوں پر چھاپے مارکر کئی من ملاوٹ شدہ مضرصحت پاوڈرسے تیار شدہ دودھ کو ضائع کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں دودھ دہی میں ملوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے کیونکہ دودھ دہی میں کیمیکلز کی ملاوٹ سے انسانوں میں کئی مہلک بیماریاں لاحق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دکاندار دوبارہ مضرصحت پاوڈر سے تیار شدہ دودھ کو فروخت کرنے پایا گیاتو اس کا دکان سیل اور اور دکاندارکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔