پنجگو،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی،چورلاکھوں روپے مالیت کے سولرز چوری کرکے فرار

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور تحصیل پروم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی نامعلوم چور پولیس تھانہ تسپ کی حدود سے لاکھوں روپے مالیت کے سولرز چوری کرکے لے گئے،تفصیلات کے مطابق پنجگور عیسئی کے رہائشی خلیل اور وشبود کے رہائشی ظفیر پروم سے پنجگور شہر آرہے تھے کہ جائیں کے مقام پر مسلح افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردیا جس سے وہ دونوں پاوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے مسلح افراد گاڑی چھین کر لے گئے بعدازاں دونوں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ایک اور واردات کے دوران زمیندار لاکھوں روپے مالیت کے سولرز سے محروم کردیا گیا نامعلوم چور پنچی کہن میں ٹیوب سے قیمتی سولرز فلیٹس موٹر اتار کر لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے