واشک کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے، میر ذابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ واشک کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے گزشتہ حکومت میں واشک کو زیرعتاب رکھا گیا اور عوامی نمائندہ کو پس پشت ڈال کر غیرمنتخب نمائندگان کو نوازہ گیا مگر ہم نے ہر سازش ظلم و ناانصافی کا مقابلہ کرتے ہوئے ہر فورم پر عوام کی آواز بنکر آگے بڑھتے رہے۔ان خیالات کا اظہار دورہ واشک ماشکیل و دیگر دیہاتوں میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ماضی کے نمائندوں نے علاقہ اور عوام کو پسماندہ رکھا علاقہ کی ترقی کے بجائے اپنے ذات کی ترویج کی گئی جس کے باعث لوگ مایوس ہو گئے اور لوگوں نے ہمیں منتخب کرکے تاریخی تبدیلی لائی اور عوام کی رائے نے مخالفین کو انگشت بدندان کر دیا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں دن ہو یا رات اپنے عوام کے لیئے حاضر ہوں کیونکہ واشک کے عوام نے مھجے اقرباپروری ظلم اور کرپشن کے خلاف منتخب کی ہے اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہمارا کاروان پہلے سے زیادہ مضبوط و منظم ہوتا جا رہا ہے جو ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کے محنت اور ہماری مخلصی اور کامیابی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ واشک کے پسماندہ دیہاتوں میں اجتماعی نوعیت کے اسکیمات دی ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں واشک میں تعلیم صحت آبنوشی کے لیئے خصوصی پیکج کی ضرورت ہے کیونکہ ضلع میں اسکولوں کی حالت زار کو تبدیل کرکے واشک کے ہر بچے اور بچی کو تعلیم سے روشناس کرنا ہمارہ مشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے