قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور فاسٹ باولر انجری کا شکار

انگلینڈ :انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور فاسٹ باولر انجری کا شکار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور حارث روف کے بعد نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔نسیم شاہ نے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پریکٹس سیشن میں باولنگ بھی نہیں کرائی،انہیں کندھے میں کھچاو محسوس ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے