عمران خان کے کہنے پر کسی صورت ملک میں عام الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے،سردار محمد یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر کسی صورت ملک میں عام الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو کوئی شرائط عائد نہ کئے جائیں ہم ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اسحاق ڈار اور صدر عارف علوی ملک کو سیاسی دلدل سے نکانلے کی ضرور کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم کسی دباو میں آکر ملک میں قبل از وقت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں ہیں نواز شریف جلد ملک آنے کیلئے بے تاب ہیں اور کسی بھی وقت تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا پہلے مردم شماری اسکے بعد نئی حلقہ بندیاں اور اسکے بعد ہی عام الیکشن کی تاریخ دی جاسکتی ہے تاہم اگر ملک میں حالات ابتری کے جانب جانے لگے تو ائین حکومت کو مزید چھ ماہ سے لیکر ایک سال تک بھی اسمبلی کی مدت بڑہانے کی اجازت دیتا ہے لیکن ایسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے عمران خان پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑ بھی دیں تو ہم وہاں پر فوری الیکشن کرادینگے اور میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑینگے امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا خان آج امریکہ سے معافی مانگ کر ان سے مدد کی اپیل کر رہا ہے عوام کو انکی دوغلہ پن سیاست کو جان لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے ملک کو ائی ایم ایف ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا اسٹیٹ بنک کو براہ راست ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جسکو پی ڈی ایم نے حکومت ملنے کے بعد انکے غلامی کے تمام اقدامات کو ختم کرکے آزادی دلوائی انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کا شکار بنایا اور عوام کو زندگی کو اجیرن بنا دیا انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا اور ہم معاشی طور پر بہتر فیصلے کرکے معشیت کو مستحکم بنا رہے ہیں عمران خان کی اناڑی پن سیاست سے ملک میں اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کیا ہے اور اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا شکار بنا کر نیب اور احتساب کو مذاق اور متنازعہ بنا دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو عوام کے امنگوں کے مطابق ازسر نو تشکیل دیکر تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے بنیاد پر تعلقات بحال کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت روس سے تیل خریدنے کی پالیسی بنا رہی ہے ملک میں تیل مہنگا ہونے کے باعث مہنگائی جنم دیتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم ہر تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بات کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں ائین و قانون کے مطابق عمل پیرا ہیں احتساب کے نظام کو سب کیلئے یکساں بنا رہے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کے تمام اہم جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے ہم ملک میں عدل و انصاف کا نظام لونے کیلئے ملک کے ائین کے تحت اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ا ملک اور بلوچستان سیلاب میں دوبا ہوا ہے وفاقی حکومت کے بہتر ا قدامات سے متاثرین کے مشکلات میں کمی آرہی ہے اور ہم انکی مکمل بحالی تک اپنا کام جاری رکھیں گے عوام کو عمران خان کے بے ہودہ کلچر اور فتنہ و فساد کی سیاست سے بیزار آرہے ہیں
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے