صوبائی حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے معاشی خود انحصاری کیلئے صوبائی محاصل کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکس گزاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ درپیش مالی مسائل پر قابو پایا جا سکے. ترجمان صوبائی حکومت محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبائی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ کیا جائے کرپشن کے ناسور کے خاتمے میں حکومت کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور مالی بے ضابطگی کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی. کسی بھی ملک قوم اور معاشرے کی ترقی و خوشحالی بد عنوانی کے خاتمے پر منحصر ہوتی ہے۔ہر سال بد عنوانی کا عالمی دن منانے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نا ہو اور تمام تر امور کی انجام دہی قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہو. بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ہمارا مقصد کرپشن سے پاک بلوچستان ہے جہاں پر تمام تر اقدامات قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر کیے جانیں چائیں. اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام افراد کو اپنی زمیداری کا احساس کرتے ہوئے زمیدار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ ملکی و عالمی سطح پر ہمارا امیج بہتر سے بہتر ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے