رجسٹریشن اور دیگر کوائف کے حامل زمینداروں کو بغیر دشواری کے بیج دیاجارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کی زراعت آفیسرز اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے میٹنگ، بیچ فراہمی کو سہل بنانےاور تیزی لانے کی ہدایت، ربیع سیزن میں ہی زمینداروں کو بیج کی فراہمی یقینی بنائے جانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی نے کہا کہ زمینداروں کو بیج کی فراہمی جاری ہے اس سلسلے میں دو فیز کے تحت خضدار کے متعدد زمینداروں کو گندم کی زرعی بیج فراہم کیا گیا ہے مزید بیچ تیسری فیز میں فراہم کیا جائےگا، چونکہ سیلاب کی بنا سڑکیں کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جس کی بنا گاڈیوں کو یہاں پہنچنے میں کافی ٹائم لگ رہاہے ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی زمیندار محروم نہ ہو ہم زمیندار رہنماؤں سے مل کر شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ہیں، رجسٹریشن اور دیگر کوائف کے حامل زمینداروں کو بغیر دشواری کے بیج دیاجارہا ہے۔ لوگوں کی آسانی کے لیے شیڈول کے تحت ہر تحصیل کےلیے ایک دن مقرر کیاگیا تاکہ رش بھی نہ ہو اور بیج فراہمی میں رکاوٹ نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار وہ زراعت افیسرز اور کسان رہنماؤں کے ساتھ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا دریں اثناء اے ڈی سی سراج کریم بلوچ، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالوھاب غلامانی، پی ایس مرادگزوزئی و دیگر موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے