ایلون مسک سے اعزاز چھن گیا – برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

فوربز کی بلین ائیر لسٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے 7 دسمبر کو بھی کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا مگر پھر ٹیسلا کے بانی دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔فوربز کی رئیل ٹائم بلین ائیر لسٹ کے مطابق اس وقت برنارڈ آرنلٹ 186.3 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔اس کے مقابلے میں ایلون مسک اس وقت 185.4 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، یعنی فرق بہت کم ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ ایک بار پھر نمبرون پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔ایلون مسک ستمبر 2021 سے فوربز کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے حاصل کیا تھا، جو اس وقت چوتھے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے