آئی کیٹس میتھمیٹک مقابلے میں محمد عمر مگسی اور محمد خضر مگسی کی نمایاں کارکردگی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) 8 دسمبر 2022: انٹرنیشنل آئی کیٹس 2022 مقابلوں کا پاکستان بھر میں 28 ستمبر 2022 کو انعقاد کیا گیا جس میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اور کالجز کوئٹہ کے اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔ آئی کیٹس میتھمیٹک مقابلے ہر سال امریکہ کی یونیورسٹی آف نیبراسکا لنکن ان اور آئی کیٹس پاکستان چیپٹر کے مشترکہ تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں طلباء کی ریاضی کی صلاحیتوں کو جانچا جاتا ہے۔ ان مقابلوں میں پاک ترک معارف اسکولز اور کالجز کوئٹہ کے طالب علم محمد عمر مگسی اور محمد خضر مگسی نے بھی حصہ لیا۔ جنہیں نمایاں کارکردگی پر امریکہ کی یونیورسٹی نیبراسکا لنکن ان کے ممبر ایڈوائزری کونسل و ڈائریکٹر پیٹرک میکنمارا اور آئی کیٹس پاکستان کے چیرمین فرقان منیر کی جانب سے سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا گیا۔ بعدازاں ایک تقریب میں پرنسپل پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز و کالجز محترمہ نادیہ کیانی نے محمد عمر مگسی اور محمد خضر مگسی کو آئی کیٹس کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے اور ان کی نمایاں کارکردگی پر دونوں طالب علموں کو مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے