ہمیں الیکشن کے دن سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کاسٹ کرنا چاہیے، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین
دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن چاغی کے زیر ِ اہتمام عالمی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عباس علی قادری کی قیادت میں مرکزی ہائی اسکول دالبندین سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک میں سیاسی جماعتوں علاقائی پینلز کے رہنماؤں و مختلف اسکولز کے اساتذہ کرام و اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوکر دالبندین پریس کلب پہنچے جہاں پریس کلب کے سامنے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چاغی عباس علی قادری اسسٹنٹ آغا عرفان شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی ایک بڑی اہمیت ہے اور اس اہمیت کو جاننے کیلئے ہمیں الیکشن کے دن سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کاسٹ کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے ایک ووٹ سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے کسی کا ایک بھی ووٹ معاشرے میں تبدیلی کا ضامن تصور ہوگا اور اسی ایک ووٹ سے حلقے کے نمائندے منتخب ہوتے ہیں اسی لیے ہر کوئی اپنے ووٹ کی اہمیت اور اسکے استعمال کو سمجھ کر اسے استعمال کریں۔