گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام آئندہ سال مکمل ہوگا، مولانا اسعد محمود

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ سی پیک کے تمام بند منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، ژوب تا خیبر پختونخواء موٹر وے کا ٹینڈر جلد کرلیا جائیگا، گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام آئندہ سال مکمل ہوگا،، سیلاب کے بعد اب این ایچ اے اب ملک بھر میں تعمیرنو پر کام شروع کر رہی ہے، جو میگا پروجیکٹس بند ہوئے اب انہی پروجیکٹس کا 9 دسمبر کو افتتاح کرینگے،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریجنل آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبر این ایچ اے(ویسٹ زون) شاہراہوں اللہ نے وفاقی وزیر کو بلوچستان میں موجود روڈ نیٹ رک اور ان پر کی جانے والی اپ گرڈیشن کے کام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں مواصلات کے نظام کو مزید بہتر کرنے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کو دوبارہ بنانے اور سی پیک کے مین روٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھائیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سندھ اور بلوچستان میں این ایچ اے نے عوام کی مشکلات کم کرنے میں کوشش کی،کہیں مواصلاتی نظام معطل ہوتا تھا تو 24 گھنٹے کے اندر بحال کرنے کی کوشش ہوتی تھی، اسعد محمودنے کہا کہ مواصلاتی نظام کے ساتھ خوراک ادویات کی فراہمی میں بھی این ایچ اے نے کردار ادا کیا، سیلاب کے بعد اب این ایچ اے اب ملک بھر میں تعمیرنو پر کام شروع کر رہی ہے، جو میگا پروجیکٹس بند ہوئے اب انہی پروجیکٹس کا 9 دسمبر کو افتتاح کرینگے، خیبر پختونخوا سے ژوب تک موٹروے پر ٹینڈر آخری مراحلے میں ہے نواز شریف کے دور کے بعد رکنے والے منصوبے پھر شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ پر تعمیر کا کام اگلے سال مکمل ہوجائیگا، چھوٹے سے ٹینڈر کو پاس کرنے میں بھی 2 تین ماہ لگ جاتے ہیں کل سکھر سے حیدرآباد موٹروے کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، حکومت کا فیصلہ ہے سی پیک کے تمام رکے ہوئے منصوبوں پر کام ہوگا،ملک میں ترقیاتی بجٹ 700 ارب ہے جس میں سے سیلاب زدہ علاقوں کو بھی فنڈ دیا، سیلاب متاثرہ کو 25 ہزار کی مد میں بڑی رقم دینی پڑی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر این ایچ اے نے ایمرجنسی میں 20 ارب روپے خرچ کئے ہیں انھوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش ہے اور اس کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے مختصر وقت میں کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے