پاکستان مستحکم ہے اور پاکستان کا قیام اسلامی اصولوں اور اسلام کے نام پر وجود میں لایا گیا، حاجی محمد خان طور اتمانخیل
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اتمانخیل کا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لورالائی پہنچے پرلورالائی کے عوام احباب اور پارٹی ورکرز نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں قبائلی عمائدین ورکرز اور افیسران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مستحکم ہے اور پاکستان کا قیام اسلامی اصولوں اور اسلام کے نام پر وجود میں لایا گیا اسے دنیا کی کوئی طاقت اسے کمزور نہیں کرسکتی پاکستان میں 95فیصد عوام و پارٹیاں محب الوطن ہیں اور پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور صوبائی حکومت مستحکم ہے۔اور عوام کے مسائل کے حل کے لئیے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کے تکالیف دور کرنے میں کسی قسم کی کوتائی اختیار نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے لورالائی کے عوام اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لئے اور اچھی کاشت کے لئے سرکاری گندم بلا تفریق میرٹ پر میختر سے لیکر سر غنڈ تک تقسیم کئے،اسی طرح بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ہم نے بلاتفریق حقداروں کو روزگار کے مواقع فرائم کئے۔بجلی،پانی اور سڑکوں کے مسائل بھی انشاء اللہ بہت جلد حل کر لینگے ہمارے۔مخالفین تھوڑا صبر کرلیں بے بنیاد مخالفت سے ہم اپنے مشن کو نہیں چھوڑی گے اور ہم اخر تک عوام کے ساتھ ہونگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے گورننمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کے ٹور کے لئے نقد امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہے اورانکی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔